اسلام آباد(امت نیوز)ادارہ شماریات نے مردم شماری کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی۔ مردم شماری کی آخری تاریخ میں 5 دن اضافے کے بعد اب 30اپریل کردی گئی ہے
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بعض اضلاع میں گروتھ ریٹ اورڈیٹا کی تصدیق کے باعث توسیع کی جارہی ہے، بعض بڑے شہروں میں آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا ہے، کراچی وسطی، جنوبی، غربی، شرقی، ملیر، کیماڑی اور اورنگی میں آبادی میں کمی دیکھی گئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ میں بھی آبادی میں کمی یا کم اضافہ دیکھا گیا، گوجرانوالا، سیالکوٹ، جہلم، گجرات، اٹک اوع پشاورمیں ڈیٹا کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق پشاور، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد اورٹانک میں ڈیٹا کی تصدیق کے باعث تاریخ میں توسیع کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ مردم شماری میں پہلے 10 اپریل، دوسری بار15، تیسری بار20 اپریل تک توسیع کی گئی۔