چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا سی ٹی ڈی تھانے کا دورہ

سوات(بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے سوات کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے کبل سی ٹی ڈی تھانہ واقعہ کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں ضروری احکامات جاری کئے۔

دورے کے موقع پر انہوں نے سیدو ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے خاندانوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد االلہ خان، ڈی آئی جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور اور محکمہ صحت کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیف سیکرٹری نے سیدو ہسپتال انتظامیہ کو مفت طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں چیف سیکرٹری نے سیدو ہسپتال میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت   کی اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی اور   طبی خدمات کا جائزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا   نے کبل سی ٹی ڈی تھانے کا معائنہ کیا اور حکام کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پاک آرمی، پولیس کے جوانوں اور ریسکیو 1122 سوات کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ خدمات اور بروقت ریسکیو اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے   پولیس لائن میں دو شہدا کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی   اور لواحقین سے تعزیت کی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کی ہدایت پر آئے ہیں اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جس میں واقعہ کی ہر پہلو سے جانچ کی جائے گی۔