کراچی (امت نیوز) پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے اتحاد میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، اور پہلی حلیف جماعت نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالدمقبول کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میںمصطفٰی کمال،فاروق ستار،نسرین جلیل،انیس قائم خانی ودیگرنے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں مردم شماری پرسنگین تحفظات کے باعث متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت نے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لئے ہیں۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلا س میں سیاسی ومعاشی صورتحال،مختلف تنظیمی امورغور خوص اورمردم شماری کےاعداوشمارپرشدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔
رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں جاری مردم شماری پرحکمرانوں کےغیرسنجیدہ رویےپرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بےضابطگیوں پرشواہدکےباوجوددرست اعدادوشمارنہیں پیش کئےجارہے۔
ترجمان کے مطابق مردم شماری میں ہونےوالی زیادتیوں کےحوالےسےاہم فیصلے کیے گئے ہیں،آئندہ کےلائحہ عمل کےحوالےسےمشاورت کےبعدآگاہ کیاجائےگا۔
سماء سے خصوصی گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال نے واضح کیا کہ مردم شماری پرتحفظات دورنہ ہوے تواسمبلیوں میں رہنے کا جوازنہیں بنتا۔
انہوں نے کہا ارکان نے استعفے کنوینئر کے پاس جمع کرادیے ہیں ،ہمارے مطالبے کا موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وزیراعظم کو ووٹ دیں گے۔