دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 170 افغان باشندے اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ فائل فوٹو
دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 170 افغان باشندے اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ فائل فوٹو

کابل ہوائی اڈے پر دھماکے میں ملوث داعش رہنما طالبان کے ہاتھوں ہلاک

کابل : طالبان نے کابل ائیرپورٹ پر خودکش بم حملے کے منصوبہ سازعالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کو ہلاک کردیا ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیکیورٹی حکام نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 10 سے زائد امریکی فوجیوں کے اہل خانہ کو ان کے بیٹوں کے قتل میں ملوث داعش رہنما کی طالبان کے ہاتھوں ہلاکت کے بارے میں بریفنگ دی۔

خودکش بمبارنے 26 اگست 2021 کو افغانستان سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ائیرپورٹ کے احاطے میں ہجوم کے درمیان ایک ڈیوائس سے دھماکا کیا۔

دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 170 افغان باشندے اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ دھماکا افغانستان میں اب تک کے ہونے والے دھماکوں میں سے سب سے خطرناک تھا۔

بعد ازاں امریکی صدرجو بائیڈن کو 20 برس کے بعد امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے داعش کے ’ماسٹر مائنڈ‘ کی ہلاکت کی تصدی کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکام نے ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ داعش کا اہم رکن تھا جو ایبی گیٹ جیسی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں براہ راست ملوث تھا۔ اس کےعلاوہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی جبکہ طالبان نے اس پر تبصرہ نہیں کیا ۔