لاہور: پی ٹی آئی نے پنجاب میں ٹکٹوں کی نظر ثانی درخواست پر چند حلقوں کے ٹکٹ تبدیل کر دیے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملہ پرنظرثانی کرتے ہوئے راولپنڈی کی 3 ٹکٹیں تبدیل کردیں ۔پی پی 7 میں شیراعوان سے ٹکٹ لے کر طارق مرتضیٰ کو دے دی گئی ،پی پی 10 میں طیبہ ابراہیم سے ٹکٹ لے کر کرنل (ر)اجمل صابر کو دیدی گئی ،پی پی 11میں چوہدری عدنان سے ٹکٹ لے کر عارف عباسی کو دے دی گئی ۔
اسی طرح پی پی 176 اور177 قصور میں بھی ٹکٹیں تبدیل کردی گئیں،پی پی 176 قصورسے چوہدری اشفاق کی جگہ محمد سلیم مہر کو ٹکٹ دےدی گئی ،پی پی 177 قصورمیں التوا میں رکھی جانیوالی ٹکٹ بیرسٹر شاہد مسعود کو دے دی گئی ۔
پی پی 108 میں حافظ عطاء اللہ کو دیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا گیا جبکہ پی پی 108 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم آفتاب سندھو ہوں گے۔پی پی 185 اوکاڑہ 3 سے راؤ حسن سکندر کے ٹکٹ پر نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے چوہدری سلیم صادق کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
پی پی 101 سے حسان احمد سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا جبکہ ان کی جگہ شاہیر راؤ تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
پی پی 118 کی نشست پر ٹکٹ کس کو ملے گا فیصلہ نہ ہوسکا، چوہدری بلال اصغر وڑائچ سے ٹکٹ واپس لے کر حلقہ اوپن کردیا گیا جبکہ پی پی 118 سے اب تحریک انصاف کا ٹکٹ کسی کو نہیں ملے گا۔
پی پی 73 سرگودھا سے بھی ٹکٹ تبدیل کردیا گیا، ملک خالق داد پلہار سے ٹکٹ واپس لے کر سرگودھا سے سہیل اختر گجر کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
تحریک انصاف نے سرگودھا پی پی 79 کا ٹکٹ بھی تبدیل کردیا اور فیصل گھمن سے ٹکٹ لے کر نذیر احمد کو ٹکٹ جاری کر دیا۔
تحریک انصاف نے باقی رہ جانے والے حلقوں میں ٹکٹ جاری کرنا شروع کردیے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی پی 162 سے ٹکٹ جاری کردیا۔
پی پی 57 سے رانا علی وکیل خان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہوا جبکہ پی پی 162 سے محمد فیاض بھٹی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
عمران خان کی منظوری کے بعد سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ٹکٹ جاری کیے۔