نئی دہلی: بی جے پی کے تمام حربے ناکام ہو گئے، عام آدمی پارٹی اپنا میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب کرانے میں کامیاب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلا مقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں ان کے مدمقابل بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔
اسی طرح ڈپٹی میئر کے لیے بھی بی جے پی امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں اور اس عہدے پر بھی عام آدمی پارٹی کے آل محمد اقبال نے بلا مقابلہ میدان مار لیا۔
واضع رہے نئی دہلی کی میونسپل حکومت میں 1977 کے بعد پہلی بار ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے ایک مسلمان کا انتخاب ہوا ہے۔