تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو
تحریک انصاف کی دستاویز پرعدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا،فائل فوٹو

انتخابات کیلئے فنڈز: الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

اسلام آباد (امت نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب خیبرپختونخوا انتخابات کے فنڈز سے متعلق رپورٹ جمع کروائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیشرفت رپورٹ میں فنڈز نہ ملنے کا بتایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں منتقل نہیں ہوئے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی۔عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے لئے فنڈز ملے یا نہیں ملے۔گزشتہ روز ہی قومی اسمبلی نے انتخابات کے لئے 21 ارب روپے فنڈز دینے کی قرارداد ایک پھر مسترد کردی تھی۔

جمعرات کو ہی سپریم کورٹ میں ملک بھرمیں ایک روز انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ سیاستدانوں کو خود سے مسائل کا حل نکالنا چاہیے، اگر مذکرات کے ذریعے حل نہ نکلا تو آئین بھی اور ہمارا فیصلہ بھی موجود ہے، ہم نہ کوئی ہدایت جاری کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی ٹائم لائن دیں گے، سماعت پر مناسب حکم جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت کو 27 اپریل تک فنڈز منتقلی کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے انتخابات کے لٸے 21 ارب کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی تھی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فنڈز سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا کہا تھا۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو تیسری بار فنڈز کی فراہمی سے متعلق ڈیڈ لائن دی تھی۔