مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو
مجھے ابھی تک عدلیہ نے بچایا ہے۔ فائل فوٹو

بغاوت پر اکسانے کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عبوری ضمانت3 مئی تک منظور کرتے ہوئے1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کچہری جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل ہو رہی ہے ،درخواست آتی ہے تو ساتھ ہی مقرر ہو جاتی ہے ،کوئی اللہ دتہ آئے گا تو کیا اس کو بھی یہ ریلیف ملے گا ?۔

چیف جسٹس عامر فاروق نےریمارکس دیے کہ ابھی اللہ دتہ کی درخواستیں آئی ہیں،ان کو بھی میں نے دیکھا ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ پٹیشنر بھی شہری ہیں، خان کے بھی رائٹس ہیں، آج ایک پہلے کیس آیا،ابھی 2 کیسز مارک کر رہاہوں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں گذشتہ دنوں قتل بھی ہواہے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیکشن 500 پر لاہور ہائیکورٹ کی ایک ججمنٹ آئی ہوئی ہے۔

وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ عمران خان عدالت کے سامنے بات کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی کہناہے اپنے وکیل کے ذریعے کہیں ۔