اسلام آباد: تحریک انصاف نے حکومت کو الیکشن سے متعلق آج ہونے والے مذاکرات سے متعلق نئی شرط عائد کی تھی تاہم حکومت نے مطالبہ فوری تسلیم کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پولیس نے اظہار یکجہتی کیلیے آنے والے کارکنان کو گرفتارکرلیا تھا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت مذاکرات بھی کر رہی ہے تو کارکنان کی گرفتاریوں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے آج حکومت سے ہونیوالے مذاکرات کیلیے شرط عائد کی تھی کہ اگر آج الیکشن پر مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنا ہے تو کارکنان کو آزاد کیا جائے۔
حکومت نے تحریک انصآف کا مطالبہ فوری مانتے ہوئے تحریک انصاف کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سے آج گرفتار کئے جانے والے تمام کارکنان رہا کر دیے۔