فیملی ممبرکی عیادت کے لیے ملک سے باہرجا رہا تھا، فائل فوٹو
فیملی ممبرکی عیادت کے لیے ملک سے باہرجا رہا تھا، فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو دبئی جاتے ہوئے ائرپورٹ پر ہی روک لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے ان کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فرخ حبیب پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے، انہیں آج دوپہر دو بجکر دس منٹ پر دبئی روانہ ہونا تھا تاہم ایف آئی اے نے انہیں روک لیا، اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ فرخ حبیب کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا، انہیں گرفتار کیا جانا تھا تاہم وہ گرفتاری کی کوشش سے بچ کر ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کا پاسپورٹ، بورڈنگ کارڈ اور سامان اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔فرخ حبیب نے بتایا کہ میرا پاسپورٹ اور سامان ایف ائی اے کے پاس ہے۔

دوسری جانب فرخ حبیب نے اپنی ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسطائیت اور فاشسزم عروج پر ہے، میں اپنی فیملی ممبرکی عیادت کے لیے ملک سے باہرجا رہا تھا، لیکن ائیر پورٹ پر ایف ائی اے امیگریشن نے مجھے روک دیا۔