لاہور(اُمت نیوز)لاہور میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپا مارا اور 15 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے لیے رہائش گاہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
لاہورمیں چوہدری پرویزالٰہی کے گھرپر رات گئے پولیس نے دھاوا بولا،بکتربند گاڑی مرکزی دروازہ توڑتی ہوئی رہائش گاہ میں داخل ہوئی، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں کود گئے اور اندرونی داخلی دروازہ بھی توڑ ڈالا جبکہ کھڑکی کے شیشے بھی توڑ دیے۔
I have no words.All the limits have been crossed.
Main gate of former CM Punjab Ch Pervaiz Elahi's house is being broken by an armored vehicle. Where is the sanctity of "Chadar & 4dewari"?Punjab police don't have that much courage,then who is doing all this?#PakistanUnderFascism pic.twitter.com/zY6OPKpj3F— Javeria Abbasi (@JaveriaMAbasi) April 28, 2023
اینٹی کرپشن ٹیم نے رات گئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر یہ کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی۔
چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر کی سڑک چوہدری ظہور الہٰی روڈ کو بھی پولیس نے بند کر دیا جبکہ دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا اور گھر سے پولیس اہلکاروں پر پانی بھی پھینکا گیا۔
Ch Pervaiz Elahi has got the bail from court today so why is police illegally entering his house to arrest him? Every day human rights are being violated by this shameful regime! pic.twitter.com/B2U24OaVzs
— PTI (@PTIofficial) April 28, 2023
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران پرویزالٰہی گھر میں نہیں ملے، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے موبائل فون کی لوکیشن یہاں کی ہی ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے بتایا کہ پرویزالٰہی یہاں موجود ہیں،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری تک کارروائی جاری رہےگی۔
حکام کے مطابق پولیس نے گھر داخل ہونے کی کوشش کی تو اندر سے مرکزی گیٹ کے نیچے آگ لگائی گئی۔
Late night operation: Pakistan's Punjab Police enters Former Chief Minister Punjab and President PTI Pervaiz Elahi’s house in Lahore. pic.twitter.com/bkkYnyAJEA
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) April 28, 2023
اس سے قبل پولیس چھاپے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس اہل کار پرویز الٰہی کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اس مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت ہو چکی ہے