اردن کے ولی عہد کی سعودی منگیتر کو سالگرہ کی مبارکباد

عمان(انٹرنیشنل ڈیسک)اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ الثانی نے اپنی سعودی منگیتر رجوہ خالد السیف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ جس میں ان کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔

شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم نے انسٹاگرام پر رجوہ خالد السیف کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گھوڑے کی لگام تھامے مسکرا رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ڈیئریسٹ رجوہ میں آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کے ساتھ محبت بھری زندگی گزارنے کا منتظر ہوں۔

شہزادہ حسین بن عبداللہ الثانی اور رجوہ خالد السیف کی شادی  یکم جون کوطے ہے، باضابطہ منگنی کی تقریب گزشتہ اگست میں ریاض میں ہوئی تھی جس میں شاہ عبداللہ الثانی، ملکہ رانیا اور دلہن کے رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

رجوہ خالد السیف سعودی بزنس مین خالد السیف کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں تعلیم حاصل کی اور بعدازاں امریکی یونیورسٹی سے آرکیٹکچر کی ڈگری بھی حاصل کی۔