امریکا: پڑوسی نے فائرنگ کرکے 8 سالہ بچے سمیت 5افراد کو مارڈالا

ٹیکساس(نیٹ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں پڑوسی نے گھر میں فائرنگ کرکے 8 سالہ بچے سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں پڑوسیوں کو گھر کے باہر شور مچانے سے منع کیا گیا تو مسلح شخص نے منع کرنے والے پڑوسی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے باعث گھر میں سوئے بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم اپنے گھر کے باہر شور مچاتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کر رہا تھا جسے پڑوسی نے اسے روکنے کی کوشش کی اور بتایا کہ گھر میں بچے سو رہے تھے۔

پڑوسیوں کے منع کرنے پر مسلح شخص اپنے گھر چلا گیا تاہم کچھ دیر بعد وہ منع کرنے والے پڑوسی کے گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی۔ گھر میں 10 افراد موجود تھے جن میں سے بچے سمیت 5 افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے۔