لاہور: مسلم لیگ (ق)کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر رینجرزتعینات کردی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ پر آپریشن کے بعد رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا،رینجرز کے اہلکار شجاعت حسین کی رہائشگاہ کے داخلی دروازے پر تعینات کیے گئے جبکہ گھر کے پچھلے دروازے پر بھی رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں ۔