دیربالا(نمائندہ ) دیربالا میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات اور آسمانی بجلی گرنے کی واقعات میں جوانسال لڑکی سمیت تین افراد جان بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے زخمیوں میں زیادہ تر تعداد سیر وتفریخ والوں کی ہے عیدالفطر کے بعد دیربالا بالا کےسیاحتی مقامات کمراٹ، بنشاھی،عشیرئی لامچڑ علاقوں کو جانے والے سیاح مختلف مقامات پرٹریفک حادثات کے شکار ھوگئے جس میں براول میں دو موٹر سائیکل سوار جان بحق اور دیگر مقامات کے حادثات میں تیس سے زائد افراد زخمی ھوگئے ھیں جبکہ عشیرئی درہ پالام میں خائستہ خان نامی شخص کی جوان سال بیٹی آسمانی بجلی کی زد میں آکر جان بحق ھوئی ھے ٹریفک حادثات اکثرموٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتاری کی وجہ سے پیش ائے دیربالا بالا پولیس اور لیویز کی جانب سے چیک پوسٹوں پر سیاحوں کو ٹھنڈے مشروبات پلانے کے ساتھ ساتھ ان کو اختیاط کرنے کی ھدایات بھی دیئے جاتے ھیں ادھر دیربالا میں جمعرات کے روز بارشوں کا سلسلہ شروع ھونے اوربعض مقامات پر شدید ژالہ باری سے سردی لوٹ ائی ھے اور اپریل کے مہینے میں بھی ٹھنڈے پانی سے غسل کرنا مشکل ھے جبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور پھلدار باغات کو شدید نقصان پہنچ گیاھے ۔