ممبئی: کترینہ کیف کے شوہر نے ممبئی میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے بتایا کہ کترینہ کیف نے کتنی پنجابی سیکھ لی ہے۔
حال ہی میں ممبئی میں بھارتی فلم فیئرایوارڈ کی تقریب میں وکی کوشل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان سے شادی کے بارے میں وہ کیا نصیحت دیں گے۔ جس پر وکی نے کہا کہ وہ تو خود نصیحت لینے والے فیز میں ہیں۔ کیونکہ ابھی تو ان کی شادی کو ڈیڑھ سال کا ہی عرصہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری تو ابھی شروعات ہے ہاں مگر میں یہ ضرور ٹپ دوں گا کہ آپ شادی ضرور کر لو۔اس پر میزبان نے پوچھا کہ آپ نے کترینہ کو پنجابی میں کیا کیا سکھایا؟جس پر وکی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کترینہ کو تھوڑی سی بھی پنجابی آتی ہے تو میں یہ سن کر سب بھول جاتا ہوں۔