ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو
ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو

کراچی میں شام کے وقت تیزہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی(امت نیوز)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیر کو تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

پیر کی شام ملیر، سپرہائی وے، گڈاپ، ایئرپورٹ، گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آگئی

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

کل (منگل) کو بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اور سندھ پر برقرار ہے جبکہ سسٹم کا پھیلاو شمالی بحیرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے۔