انہیں اینٹی کرپشن نے آج 2 مئی کو طلب کیا ہے۔ فائل فوٹو
انہیں اینٹی کرپشن نے آج 2 مئی کو طلب کیا ہے۔ فائل فوٹو

اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے نشانے پر آگئے

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کو غیرقانونی کالونیاں بنانے کے الزام میں طلب کرلیا ۔

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق بھی اینٹی کرپشن پنجاب کے نشانے پر آگئے، انہیں اینٹی کرپشن نے آج 2 مئی کو طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق پر ہارون آباد لاہور میں زرعی اراضی پر غیر قانونی رہائشی کالونیاں بنانے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اعجازالحق نے غیر قانونی کالونیاں بغیر سرکاری منظوری کے بنائیں، اور سابق وفاقی وزیر اور ان کے فرنٹ مینوں نے سادہ لوح عوام کے کروڑوں روپے ہتھیائے، جس پر اعجازالحق سمیت دیگر ملزمان کو آج 2 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 19 مارچ کو ہی مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔