ضلع خیبر میں طورخم بارڈر پر منکی پاکس مرض کی پیشگی روک تھام کے لئے افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کی جا رہی ہے

منکی پاکس کی روک تھام کے لیے افغان مسافروں کی سکریننگ شروع

خیبر (نمائندہ امت ) طورخم بارڈر پر مونکی پاکس مرض کی ممکنہ خطرہ کی پیش نظر پیشگی روک تھام کے لئے محکمہ صحت حکام کی طرف سے افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سکرینگ کا عمل شروع کردیا ۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر خان نے رابطے پر بتایا مونکی پاکس مرض کی پیشگی روک تھام کے لئے محکمہ صحت حکام کی طرف سے طورخم بارڈر پر ڈاکٹرز محکمہ صحت کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جوکہ افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سکرینگ کرے گی جبکہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں مونکی پاکس مرض کے خدشات کے پیش نظر دو ایمرجنسی وارڈز مختص کر دئے گئے ہیں تاکہ ایمرجنسی کیسز کا علاج معالجہ بروقت کرسکے جبکہ دیگر اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔