کراچی: تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان اور امام الحق کریز پر موجود ہیں ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ، جس کا ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
New Zealand win the toss and decide to bowl first 🏏 #PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/bSXiPKVovG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2023
ٹاس کے بعد کیوی کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پاکستان کو جلد وکٹیں لے کر پریشر میں لائیں۔
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی میچز کی طرح پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، کیویز کے خلاف 300 سے زائد رنز کا ہدف ذہن میں ہے۔
بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف، احسان اللہ اور اسامہ میر کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان تینوں کی شاداب خان ، محمد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔