انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں، فائل فوٹو
انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں، فائل فوٹو

عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑگیا، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: عمران خان کی ناسازی طبیعت کی خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہناہے کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھالی، اور ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک، عدالت میں پیش نہ ہونے کیلیے معائنہ سرکاری اسپتال سے ہوتا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں، لیکن فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور بیمار ہے، انہیں دس دن آرام کامشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کامشورہ ہے، الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لیے تھی اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلیے توڑگئیں۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑگیا، توشہ خانہ و دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹانگ میں تکلیف کے باعث شوکت خانم اسپتال گئے تھے، ڈاکٹرز کے مطابق عدالت پیشیوں میں دھکم پیل سے عمران خان کی ٹانگ میں سوجن ہوئی، انہیں مشورہ دیا ہے کہ ٹانگ پر وزن احتیاط سے رکھیں، ابھی انہیں ٹانگ سے متعلق احتیاط کرنا ہوگی۔