اسلام آباد ( اُمت نیوز) بلاول بھٹو زرداری کل بھارت جائیں گے، وزیر خارجہ کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل بھارت کے شہر گووا پہنچیں گے، وزیر خارجہ کل صبح گیارہ بجے کراچی سے روانہ ہوں گے۔
پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا، بھارت نے بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos