پشاور(امت نیوز)نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرپشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے آنے والے دنوں میں پشاور کے تھانوں، پولیس چوکیوں اور دیگر پولیس دفاتر کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون میں 2 ماہ کیئے دفعہ 144 نافذ کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، پولیس لائن، سول سیکرٹریٹ کے قریب حملے کا خدشہ ہے۔اعلامیے میں مذکورہ مقامات کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹھریٹ الرٹ میں مزید بتایا گیا ہےے کہ دہشت گردوں نے مذکورہ سرگرمی کے لیے 80/90 پولیس یونیفارم خریدے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ یہ دہشت گرد پولیس کی آڑ میں حملہ کریں گے۔ مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ پشاور کینٹ میں ہوسکتا ہے۔ براہ کرم، پولیس وردی میں کسی دوسرے ادارے پر حملے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔