سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران دھماکہ ہوا جس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
عسکریت پسندوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ اس اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم پہنچی تو بھارتی فوجیوں کو دیکھتے ہی ان پر بارودی مواد پھینکا جس سے چھاپہ مار ٹیم تتر بتر ہوگئی اور 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک، 4 بری طرح زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو کمانڈ اسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا جہاں دو اہلکاروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس غار میں اُن دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی تھی جو 20 اپریل کو ضلع پونچھ میں فوج کے ایک ٹرک پر حملہ کرکے 5 اہلکاروں کو قتل کرکے فوجی اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔