چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو
چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔ فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس، عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان کی درخواستیں خارج کردیں ،عدالت نے عمران خان کو 10 مئی کو طلب کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت کی،

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے وکیل گوہر علی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شکایت 120 دنوں کے اندر ہی دائر ہونی چاہئے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے اعتراف کیا کہ شکایت 120دنوں بعد دائر ہوئی۔

وکیل گوہر علی نے کہاکہ سوچ رہا تھا 18 ویں ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن خود مختار ادارے بنے گا،عمران خان کی درخواستوں کو الیکشن کمیشن نے غلط لیا ہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو شکایت دائر کرنے کا اختیار ہی نہیں ۔

سیشن عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرعمران خان کی دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سنائیں گے ۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان کی درخواستیں خارج کردیں ، عدالت نے عمران خان کو 10 مئی کو طلب کرلیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر10 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔