کراچی (اُمت نیوز)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان نے نیوزی لینڈکے خلاف زبردست اننگز کھیلی
اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے پانچ ہزار رنز مکمل کئے
بابر اعظم نے یہ اعزاز97 میچز کھیل کر اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقا پلیئر ہاشم آملہ کے پاس تھا
جنہوں نے 101 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
تیز ترین پانچ ہزار رنز بنانے میں تیسرے نمبر پر سر ویوین رچرڈ ہیں جنہوں نے 114 میچز کھیل کر اعزاز اپنے نام کیا۔
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 114 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 115 میچز کھیل کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔