کراچی (اُمت نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو بات نہیں ہوگی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے ہیں، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بھارت کی سر زمین پر کشمیر کاز کو اجاگر کیا، بھارتی عوام میں کشمیر سے متعلق یکطرفہ بیانیہ چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اس کوشش میں ہے کہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے پروپیگنڈہ کا جواب دیا ہے، کشمیر پر بھارت اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس نہیں لیتا تو بات نہیں ہوگی۔
“پاکستان کا اصولی مؤقف آج بھی وہی ہے کہ جب تک بھارت کشمیر میں اگست 5، 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو واپس نہیں لیتا ہم ڈائیلاگ نہیں کرسکتے۔”
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari
1/4 pic.twitter.com/EvxzrmSaLh— PPP (@MediaCellPPP) May 5, 2023
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے لوگ رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوتے ہیں، یہ جان کر حیرت ہوئی کہ بھارت میں بی جے پی کسی مسلمان سیاسی رہنما کو اسمبلی میں نہیں آنے دیتی، پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جس سے بھی ملاقات ہوئی اس نے سی پیک منصوبے کی تعریف کی ہے، بھارت کے سوا ایس سی او کا ہر رکن سی پیک کی تعریف کرتا ہے، دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا نے پہنچانا ہے۔