پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(امت نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہنا ہے کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے، چین نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کی۔

چین کے وزیر خارجہ چن گینگ اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ آمد،وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے استقبال کیا، انہوں نے دفتر خارجہ کے لان میں درخت لگایا۔ پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان الگ الگ اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، وزیراعظم چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیرمشروط حمایت کی، ذوالقفار علی بھٹو، آصف زرداری اور نوازشریف نے چین کے ساتھ اہم منصوبے شروع کئے، وزیراعظم شہباز شریف چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ چین کی غیرمشروط حمایت پر شکر گزار ہیں، پاکستان ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ چنگ گینگ نے اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا۔