برطانیہ میں بادشاہت کا تاج شاہ چارلس سوم کے سر سج گیا

لندن (نیٹ نیوز) – برطانیہ میں بادشاہت کا تاج شاہ چارلس سوم کے سر سج گیا۔ نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تاریخی اور پروقار تقریب ہوئی، شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو تاریخی تاج پہنایا گیا، دولت مشترکہ کے رکن ملکوں سمیت دنیا کے سو سے زائد سربراہان تقریب میں شریک ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، شہزادہ ولیم، انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ہیری، موجودہ اور سابق برطانوی وزرائے اعظم بھی تقریب میں شریک ہیں۔

وزیراعظم رشی سونک نے بادشاہ کو خوش آمدید کیا اور تقریب کا باقاعدہ آغاز کرایا، شاہی جوڑی بکنگھم پیلس سے شاہی بگھی پر سوار ہوکر ویسٹ منسٹر ایبے پہنچی، راستے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری اور سیاحوں نے دیدار کیا۔

تقریب میں دنیا بھر سے دو ہزار 2 سو مہمان تقریب میں شریک ہیں جبکہ 19 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس پوری تقریب کو آپریشن گولڈن اورب کا نام دیا گیا ہے جس پر تقریبا 100 ملین پاؤنڈ کا خرچ آرہا ہے۔ تاج پوشی کے رسم و رواج ایک ہزار سال پرانے ہیں۔