کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساتھ اضلاح میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی الیکشن کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے 172 پولنگ بلڈنگز بنائی گئی ہیں جس میں 302 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،جہاں کراچی پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے 12 اہلکار اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر 10 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،پولنگ بلڈنگز پر QRF کے دستے سیکیورٹی پر معمور ہوں گے جبکہ RRF فورس پیٹرولنگ پر موجود رہے گی ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی حالات صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس کے خصوصی دستے ترتیب دیئے گئے ہیں،کراچی پولیس دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔