آئندہ کوئی نازیبا الفاظ استعمال کروں گا اور نہ ہی کوئی ٹوئیٹس کروں گا۔ فائل فوٹو
آئندہ کوئی نازیبا الفاظ استعمال کروں گا اور نہ ہی کوئی ٹوئیٹس کروں گا۔ فائل فوٹو

پاک فوج کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنیوالے پی ٹی آئی کارکن نے معافی مانگ لی

راولپنڈی: دبئی سے پاک فوج کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنیوالے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ورکر کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے جس میں اس نے معافی بھی مانگ لی ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے اعترافی بیان میں ملزم نے بتایا کہ اس کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے ، چند سالوں سے دبئی میں مقیم اور پی ٹی آئی دبئی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ ہوں۔

ملزم عبدالرحمن کمال نےٹویٹر پر اسکا فعال  اکاؤنٹ راحیلہ سدپارہ نامی خاتون کے نام سے تھا جس سے وہ پاک فوج اور شہدا کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کے لئے باقائدگی سے استعمال کرتا تھا۔ ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ کئی سال سے تحریک انصاف سے منسلک اور ایک سال سے  پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا تھا، ٹویٹر پر 3 جبکہ فیس بک پر ایک فیک اکاؤنٹ چلا رہا تھا۔ فیس بک پر سرانگ کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ وہ ان نازیبا ٹوئیٹس پر معذرت خواہ ہے،  پاکستانی اداروں کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کوئی نازیبا الفاظ استعمال کروں گا اور نہ ہی کوئی ٹوئیٹس کروں گا۔