اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمے دارانہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا وزیرِ خارجہ کی بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے پر مبینہ دھمکی کی ویڈیو پر کہنا تھا کہ وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیر جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس پر پاکستانی مؤقف واضح کرچکی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کئی مواقع پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ بلاول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمے دارانہ ہے، یہ تنازعات کو عالمی قراردادوں کے مطابق بات چیت سے حل کرنے کے مؤقف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ریاستوں کے درمیان حساس معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔
🔊: PR NO. 8️⃣5️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Response to Media Queries
🔗⬇️https://t.co/9PZHrX6uB3 pic.twitter.com/b1H06JQAwq
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) May 7, 2023