سوات (نمائندہ امت ) سوات میں تیز بارش اور ژالہ باری کے چھت گرنے سے ایک خاتون اور ایک بچی جاں بحق ہوگئے جبکہ موسم انتہائی سرد ہوگیا۔
تحصیل چارباغ کے علاقہ سیر تلیگرام کے گاؤں گل آباد میں تیز بارش کے دوران مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
مٹہ کے علاقہ ڈیران پٹے میں بھی تیز بارش سے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش اور زخمی بچی کو ملبے سے نکالا۔
بارش اور ژالہ باری سے مینگورہ شہر اور مضافات میں کھڑی فصلیں اور باغت تباہ ہوگئے، خوبانی کے پھل پکنے سے قبل ہی جھڑ گئے جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔
سوات کے بالائی علاقوں کالام،مدین بحرین اور میاندم میں بھی تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ پلوگاہ،مہوڈنڈ،گبرال اور شاہی باغ میں شدید برف باری ہوئی ہے۔