سیاسی صورتحال کے بعد معاشی میدان میں بھی بہتری کا امکان ہے۔فائل فوٹو

ایک شخص میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے ،آصف زرداری

کراچی(امت نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش نے ایک شخص کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ ایک شخص اداروں کو بدنام کرنے کی ہر حد کو عبور کرچکا ہے جسے اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا، غیرملکی ایجنٹ کی گزشتہ روز کی تقریر سننے کے بعد کوئی محب وطن اس کی پیروی کرنے کا اب سوچ بھی نہیں سکتا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک شخص میرے آباؤاجداد، میرے بچوں اور میرے ملک کو تباہ کرنے کے درپے ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں ہم سب کو دفن ہونا ہے، ہم ایک شخص کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری اقدار اور ہمارے ملک کے ساتھ کھلواڑ کرے۔

سابق صدر نے کہا کہ میجر جنرل فیصل سمیت پاک آرمی کے بہادر اور مایہ ناز افسران پر الزامات دراصل اس ادارے پر حملہ ہے کہ جس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص جھوٹ اور دھوکے سے اپنے معصوم کارکنان کو بےوقوف بنارہا ہے، میں اس شخص کا زوال دیکھ رہا ہوں۔