مدینہ منورہ (نیٹ نیوز) مسجد نبوی ﷺ کے امام شیخ محمد خلیل القاری انتقال کرگئے، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
شیخ محمد خلیل القاری نے رمضان میں تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کی، شیخ خلیل القاری کی نماز جنازہ مغرب کےبعد ادا کی جائیگی۔
یحرمین و شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کے لیے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد شیخ محمد خلیل مسجد نبویؓ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی شخصیت بن گئے۔
شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں مشہور مذہبی اسکالر قاری خلیل الرحمان کے گھر پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہوگئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل طور پررہائش اختیار کرلی۔