جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری دیدی۔

May 8, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےجسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی ۔جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیک 175 اے 13کے تحت دی گئی،جسٹس مسرت جمالی پشاور ہائیکورٹ میں بطور قائم مقام چیف جسٹس ذمے داریاں ادا کررہی ہیں ۔