مانسہرہ(بیورورپورٹ) مانسہرہ آٹا بحران شدت اختیاکر گیا میدہ نہ ملنے سے بیکرز اور تندور پرکام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کے بھی بے روزگار ہونے کاخدشہ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹا کی کے پی کے میں نقل وعمل پر پابندی سے جہاں آٹا بیس کلو کی قیمت 3500 روپے بیس کلو اور میدہساڈھے دس ہزار میں من تک پہنچ گیا ہے وہاں گزشتہ ایک ہفتہ سے بیکرز اور نانبائیوں کو میدہ نہ ملنے کی وجہ بیکرز اشیاء کے بھی بحران اور اس سے وابستہ سینکڑوں مزدوروں کے بھی بےروز گار ہونے کاخدشہ ہے اس سلسلہ میں ہزارہ بیکرز فیڈریشن کے انفارمیشن سیکرٹری محمدخالد نے بتایاکہ ہزارہ بیکرز کے پاس میدہ سٹاک ختم ہوچکا ہے جس سے اس صنعت سے وابستہ ہزاروں مزدوروں کے بےروز گارہونے کاخدشہ ہے ایک ہی ملک میں آٹا کے دوسرے صوبہ سے لانے پرپابندی سمجھ سے بالاتر ہے حکام بالااسکا نوٹس لیں۔