کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کا بل زیادہ آنے پر باپ نے ملازمت کرنے کیلئے بیٹے پر دباؤ ڈالا ، جس سے بیٹے نے دلبرداشتہ ہوکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی ناصر جمپ نزد رحمانیہ مسجد کے قر یب گھر میں نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع معائنے کے بعد 18سالہ محمد حنان ولد محمد عاشق کی لاش کو ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا .
ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ متوفی کے باپ نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ میرے گھرکے بجلی کا بل ساڑھے دس ہزار روپے آیا تھا میں غریب آدمی اور گھر کا واحد کفیل ہوں،تنخواہ اتنی نہیں کہ گھر کے اخراجات کے ساتھ ساتھ بجلی کے زیادہ آنے والا بل بھر سکو ں، محمد حنان کو کہا تھا کہ تم بھی نوکری کرکے میرا ساتھ دو لیکن وہ دلبراشتہ ہوگیا اس نے خودکشی کرلی۔ تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور وواقعے کی مزید جانچ کا عمل شروع کردیا ۔