عمران خان کے سر پر ’’راڈ ‘‘ مارا گیا،بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد: بیرسٹر گوہرنے دعوٰی کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر راڈ عمران خان کے سر پر مارا گیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ راڈ مارنے سے متعلق بیان حلفی دینے کیلیے تیار ہیں۔وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملازمین و کلاکو مارا گیا ۔

دوسری جانب عمران خان کی گرفتاری کے دوران زخمی ہونے والے وکیل علی بخاری نے بتایا کہ عمران خان کو جہاں سے گرفتار کیا گیا وہاں پولیس اور بائیو میٹرک کا اسٹاف موجود تھا، 5 پولیس اہلکار بائیو میٹرک کرانے والے کمرے میں موجود تھے۔ گرفتار کرنیوالی ٹیم شیشے توڑ کر اندر آئی ، کمپیوٹر والے شیشے بھی توڑے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے اس سے پہلے کہا تھا کہ عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔