کراچی(امت نیوز)کراچی میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات نے کہا ہے کہ کراچی میں کل (بروز بدھ) میٹرک کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے
بیان میں انہوں نے کہا کہ کل صبح ساڑھے 9 بجے بائیولوجی کا پرچہ لیا جائے گا۔
ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ دوپہر ڈھائی بجے میٹرک جنرل گروپ کا انگلش کا پرچہ ہوگا۔
حیدرآباد میں بھی میٹرک کے امتحانات کل معمول کے مطابق ہوں گے۔
ناظم امتحانات مسرور زئی کے مطابق کل دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ معمول کے مطابق ہوگا۔
جلد اہم گرفتاریاں متوقع- افسران کی غیر قانونی ترقیوں کی بھی تحقیقات شروع ہو گئیں، فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos