کراچی(امت نیوز)حکومت نے ملک بھر میں فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز بند کرادیں ۔ ملک کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثرہیں جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے
اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس وزارت داخلہ کی ہدایات پرمعطل کی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیاپرجھوٹ اور پروپیگنڈے کے باعث یہ اقدام کیا گیا۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔