اسلام آباد(امت نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پمز اسپتال کے 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔اس دوران ان کابلڈپریشر چیک کیاگیا،خون کےنمونےلیےگئے۔ عمران خان نےٹانگ میں شدیددردکی شکایت بھی کی۔
عمران خان کے طبی معائنے کیلئے دوسرے 5 رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر نعیم ملک کو سربراہ مقرر کیا گیا تھا،ماہرین پر مشتمل میڈیکل بورڈکواسٹینڈ بائے پررکھا گیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان کی طبی معائنے کےلیے پولی کلینک ہسپتال کا 7 رکنی بورڈ تشکیل دیدیا گیا تھا۔ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد نیب ریجنل آفس راولپنڈی منتقل کیاگیا۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد نیب ریجنل آفس راولپنڈی کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
پولیس نے نیب آفس آنے والے راستے ٹریفک کیلئے بند کردیے۔ نیب ریجنل آفس کے باہر اینٹی رائٹس فورس کے دستے پہنچ گئے۔