لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی فوج کو طلب کر لیا گیا، وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے طلب کیا گیا ہے، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ فوج ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے طلب کی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ نے بتایا کہ فوج کو لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیاگیا ،پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی ۔
دوسری جانب پنجاب کے بعد خیبرپختوںخوا میں بھی فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاک فوج کو امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر طلب کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو خط لکھ دیا، فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔