سراج الحق کا سیاسی جماعتوں کو صبرو تحمل کا مشورہ

لاہور(امت نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی موجودہ صورت حال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین معاملات کو مزید بگاڑنے کی بجائے صبروتحمل اختیار کریں
ایک بیان میں انہوں نے مشورہ دیا کہ سیاسی جماعتیں اس قدر فاصلے نہ بڑھائیں کہ کسی اور کے بچھائے جال میں الجھ جائیں، اگر سیاسی جماعتیں ٹریپ میں آگئیں تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں معاشی ترقی ہورہی ہے اور ہمارے ہاں بدحالی میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی بحران معاشی بدحالی کا سبب ہے، نفرتوں کی سیاست نے سیاسی انتہا پسندی اور تشدد میں اضافہ کیا، پرتشدد کارروائیاں ملک کے لیے تباہ کن ہیں۔