حلیم عادل اور راجا اظہر سمیت دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، فائل فوٹو
حلیم عادل اور راجا اظہر سمیت دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، فائل فوٹو

ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پر مقدمہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کراچی میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو بھی نامزد کیا گیا ہے
انسداد دہشت گردی ، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، بلوے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمے میں شاہنواز جدون، سعید اعوان، آفتاب صدیقی، خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ،عالمگیر،فہیم خان، ارسلان گمن، راجہ اظہر، عدیل کے نام شامل ہیں
مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے رہنماؤں کی قیادت میں 800 کارکنان شاہراہوں پرآئے ، جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور اسلحہ تھا۔ مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگائی، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باؤلرز کو بھی نذر آتش کیا
مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ مشتعل افراد نے سرکاری بس سروس کو بھی توڑ کے بعد آگ لگادی۔پی ٹی آئی کے مشتعل افراد نے ٹریفک پولیس چوکی میں گھس کر وائرلیس سیٹ، واکی ٹاکی، سرکاری موٹر سائیکل ، سرکاری باڈی کیمرے ، بولٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان کو آگ لگائی