پشاور کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

پشاور(کرائمزرپورٹر)پشاورمیں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لئے پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکورٹی بڑھا دی جبکہ حساس مقامات کی طرف جانے(باقی صفحہ2بقیہ نمبر20)
والے راستوں پر بھی اضافی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔سنٹرل جیل پشاورسمیت گورنر ہائوس کی طرف جانے والے راستوں کی بھی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے جبکہ قلعہ بالاحصار کے اطراف بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔اندرون شہر بھی پولیس گشت میں اضافہ کیاگیا ہے تاہم شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جو باہر سے شہر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں جس کے بعد ہی گاڑی کو داخلے کی اجازت دی جار ہی ہے ۔