شاہ محمودقریشی،اسدعمر،فوادچوہدری اڈیالہ جیل منتقل

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ روز نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا
شاہ محمود قریشی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ ، ملیکہ بخاری اور فلک ناز کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔اڈیالہ لائے گئے رہنماؤں کا جیل میں طبی معائنہ بھی کیا گیا۔