ایم کیو ایم پاکستان نقل مافیا کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہے، فائل فوٹو
ایم کیو ایم پاکستان نقل مافیا کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہے، فائل فوٹو

اے اور او لیول کے21مئی کو ہونےوالے تمام پرچے منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) برٹش کونسل نے پاکستان میں جاری صورت حال کے پیش نظر جمعہ اکیس مئی کو ہونے والے او اور اے لیول کے تمام پرچے منسوخ کردیئے ۔امتحان کے نتائج لئے گئے پرچوں کی بنیاد پر دیئے جائیں گے ۔
کنٹری ڈائریکٹر کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ پاکستان عظمیٰ یوسف نے کہا ہے کہ طلبہ کو پریشان نہیں کرنا چاہتے، اس لیے پرچے منسوخ کردیے ہیں تا کہ اساتذہ اور طلبہ ملک کے پیش نظر اپنی حفاظت میں رہیں۔
جمعہ کو صبح اور شام میں ہونے والے پرچے پورے پاکستان میں نہیں ہوں گے۔ منسوخی کے سبب اب ان مضامین کے پرچوں کے نتائج کی ایوریج مارکنگ کی جائے گی اوراسی مضمون کے دیے گئے دوسرے پرچوں کی بنیاد پر نتیجہ جاری ہوگا۔
عظمیٰ یوسف کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہماری شراکت دار برٹش کونسل نے کیمبرج ایگزامینیشنز کے ساتھ مل کر جمعے کو ہونے والے امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔