اسلام آباد (امت نیوز) انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) نے خبردار کیا ہے کہ عمران خان کی رہائی پر ردعمل بہت زیادہ ہوگا۔ جس سے سرکاری املاک کے ساتھ عوام کے جان و مال کو بھی خطرہ ہے
آئی بی نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آبادکو خط لکھا ہے۔جس میں کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف مسلسل اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، عمران خان کے ان بیانات کے باعث ملک بھر میں پُر تشدد واقعات ہوئے، پی ٹی آئی مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اسلام آباد ائیر پورٹ جانے والا راستہ کئی گھنٹے بند رکھا گیا، مظاہرین نے کھانے پینے کی اشیاء بھی شہر میں نہیں آنے دیں۔
آئی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائی پر مظاہرین کا اداروں کےخلاف ردعمل بہت زیادہ ہوگا، مظاہرین کے ردعمل سے سرکاری املاک بلکہ شہریوں کی جان و مال کوبھی خطرہ ہے، پولیس لائنز سمیت سرکاری عمارات و املاک کی سکیورٹی بڑھادی جائے،