عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو
عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد (امت نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کو پیشی کیلئے سخت سکیورٹی میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پولیس لائنز سے لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی،عدالت پہنچنے کے بعد عمران خان ڈائری برانچ میں گئے جہاں ان کا بائیو میٹرک کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کیلئے خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بنچ تشکیل کر دیا ہے جو درخواست پر سماعت کرے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلاء نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کے علاوہ 4 دیگر درخواستیں بھی دائر کیں۔درخواست میں استدعا کی گئی عمران خان کے خلاف جتنے مقدمات درج ہو چکے ان کی تفصیلات فراہم کی جائے اور ان تمام مقدمات کو یکجا کر دیا جائے۔

القادر ٹرسٹ سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت دائر کی گئی، درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع عدالت کے اطراف پی ٹی آئی کارکنان جمع ہوگئے جنہیں پولیس نے منتشر کر دیا۔